Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

2005 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کی سازش کی گئی، انضمام کا الزام

2005 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کی سازش کی گئی، انضمام کا الزام


پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان انضمام الحق نے الزام  عائد کیا ہے 2005 میں  انہیں کپتانی سے ہٹانے کے لیے ان کے خلاف سازش  کی گئی تھی۔
 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  انضمام الحق نے کہا ہے کہ  کچھ پلیئرز نے 2005 میں مجھے  قیادت سے ہٹانے  کے لیے سازش  تیار کی تھی۔
انضمام  الحق نے کہا کہ مجھے اس  دوسرے میں کمزور ترین ٹیم کا ساتھ حاصل رہا،  کچھ اہم پلیئرز نے  دورے پر جانے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اس  سیریز میں ناکامی پر مجھے کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا اور انہیں ذمہ داری سنبھالنے کا موقع میسر آجائے گا۔
سابق کپتان اسی ٹور کے تیسرے بنگلور ٹیسٹ کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی کوچ باب وولمر دوسری اننگز جلد ڈیکلیئرڈکرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے مگر میں نے انہیں غلط ثابت کیا۔
انضمام نے کہاکہ میں نے وولمر کو پیغام بھیجا کہ میں اننگز ڈیکلیئرڈ کرنا چاہتا ہوں،انہوں نے جواب دیا کہ کپتان اور نائب کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ میں نے یونس سے کہا وہ راضی ہوگئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب میں واپس آیا تو ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کا فیصلہ غلط ہوسکتا ہے،  مگر میرا خیال تھا کہ اگر ہم سہواگ کو جلد آؤٹ کرتے ہیں تو میزبان ٹیم دباؤ میں  آجائے گی۔

کورونا وائرس کی وجہ سے فٹ بال کے دو بڑے ایونٹس بھی ملتوی ہونے کا امکان

کورونا وباءکی وجہ سے فیفا ویمن انڈر 20 اور فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈکپ ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہو گیا ہے جس سے متعلق حتمی فیصلہ جلد ہی کر لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس وبا کے بعد کی صورتحال پر جون میں شیڈول تمام انٹرنیشنل میچز کے ساتھ اگست اور ستمبر میں ہونے والے فیفا ویمن انڈر 20 اور نومبر میں ہونے والے فیفا انڈر 17 ویمن ورلڈ کپ ملتوی ہونے کا امکان ہے۔ اس حوالے سے فیفا کے اعلیٰ سطحی ورکنگ گروپ کے اجلاس میں سفارشات تیار کرلی گئیں، ورکنگ گروپ نے فیفا ایونٹس سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کرکے اپنی تجاویز بیورو کو بھجوا دی ہیں۔
اجلاس کے شرکا نے اگلے سال اعلان کردہ ٹوکیو اولمپکس کیلئے فٹ بال ٹیموں کے انتخاب کیلئے پہلے سے وضع کردہ قوانین پر عمل درآمد کی اپیل کی ہے جس کے تحت یکم جنوری 1997ءمیں پیدا ہونے والے کھلاڑی کھیلوں کے اس عالمی میلے میں اپنے ملک کی نمائندگی کرسکیں گے۔ فٹ بال کی عالمی باڈی ان سفارشات پر جلد ایکشن کا باقاعدہ اعلان کرے گی۔

شین وارن کی بیسٹ پاکستان الیون،قیادت وسیم اکرم کے سپرد،شعیب خوفناک باؤلر قرار

شین وارن کی بیسٹ پاکستان الیون،قیادت وسیم اکرم کے سپرد،شعیب خوفناک باؤلر قرار

سابق آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن نے اپنی عظیم پاکستان الیون ٹیم کااعلان کردیا، جس کے کپتان لیجنڈری پیسر وسیم اکرم ہوں گے۔
انسٹاگرام پر ایک لائیو سیشن کے دوران شین وارن نے اپنی پاکستان الیون کے کھلاڑیوں کو چنا، انہوں نے صرف ان کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جن کے خلاف انہوں نے کیریئر میں کھیلا۔
شین وارن کا کہنا تھا کہ "وسیم اکرم بہترین بالر ہیں، گیند کے ساتھ ان کی صلاحیتیں لاجواب ہیں”، انہوں نے سعید انور اور عامر سہیل کو اوپننگ جوڑی جب کہ رنز مشین محمد یوسف کو تیسرے نمبر کا بیٹس مین منتخب کیا اور کہا کہ محمد یوسف فاسٹ اور اسپن باؤلنگ کے خلاف ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ”سعید انور دنیا کے تمام اوپنرز میں سے بہترین رہے ہیں، میں اپنی ورلڈ الیون کی ٹیم میں بھی انور کو اوپنر چنوں گا، سعید انور اور عامر سہیل کی جوڑی بہترین تھی”
شین وارن نے مضبوط مڈل آرڈر کا انتخاب کرتے ہوئے سابق کپتان انضمام الحق اور یونس خان کو شامل کیا جبکہ وکٹ کیپر کیلئے انہوں نے معین خان کو چنا، ساتویں نمبر کے بیٹس مین کیلئے انہوں نے وسیم اکرم کو ہی کافی سمجھا۔
ان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق ایک اسپیشل کھلاڑی ہیں اور پیسرز کو تو وہ پیس کے رکھ دیتے تھے، جبکہ یونس خان بڑے سکور کیلئے کھیلتے ہیں۔
بولنگ سائیڈ میں وسیم اکرم کے علاوہ انہوں نے مشتاق احمد اور ثقلین مشتاق کی سپنرز کی جوڑی کو چنا جبکہ راولپنڈی ایکسپریس کے ساتھ وقار یونس سے باؤلنگ اٹیک کو ناقابل تسخیر بنا لیا، ان کا کہنا تھا کہ شعیب اخترتمام باؤلرز میں سے تیز ترین تھے،ایک باولرجو 20 سے 30 میٹر کا سٹارٹ اپ لے اور 100 میل فی گھنٹہ کی سپیڈ سے مسلسل گیند کرواتا ہووہ خوفناک باؤلر ہوتا ہے، جبکہ وقار یونس کی خاصیت ان کی ریورس سوئنگ اور یارکرز تھے۔
شین وارن کی ٹیم کی ترتیب کچھ اس طرح سے بنتی ہے، سعید انور، عامر سہیل، محمد یوسف، انضمام الحق، یونس خان، معین خان(وکٹ کیپر)، وسیم اکرم(کپتان)،ثقلین مشتاق، مشتاق احمد، شعیب اختر ، وقار یونس۔

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart