Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر دوا

کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر دوا


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے ملیریا کی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئین‘ کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا تو دنیا میں ان کے متعلق بہت کچھ کہا گیا لیکن اب دنیا کے ہزاروںڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک سروے کیا گیا ہے جس میں امریکہ، چین اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے 30ملکوں کے ڈاکٹروں سے پوچھا گیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے خلاف کوئی سی دوا سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے۔ 6200ڈاکٹروں سے یہ سوال پوچھا گیا جن میں سے 37 فیصد ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین اب تک کورونا وائرس پر سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہونے والی دوا ہے۔

ان ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کوئی اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکی۔ صدر ڈونلڈٹرمپ نے جب اس دوا کے متعلق خوشخبری سنائی تھی تو کئی طبی ماہرین نے بھی اس کے برعکس دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس دوا کا کورونا وائرس پر اثر مصدقہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تو کہا گیا ہے کہ اب تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جو کورونا وائرس کو روک سکے یا اس کا علاج ثابت ہو سکے۔اس کے باوجود ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں پر آزما رہے ہیں۔ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں اس دواکے کلینکل ٹرائیلز کیے جا رہے ہیں اور معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے موثر اور محفوظ ہے یا نہیں۔

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا میں فیس ماسک اور دیگر ایسی مصنوعات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی خریداروں نے چین سے فیس ماسک فرانس لیجانے والے کارگو طیارے کو رن وے پر روک لیا اور تین گنا قیمت ادا کرکے یہ لاکھوں فیس ماسک خود خرید لیے اور جہاز کا رخ فرانس کی بجائے امریکہ کی طرف کروا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جہاز شنگھائی ایئرپورٹ سے فرانس کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ فرانس کی طرف سے ان فیس ماسکس کا آرڈر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب کارگو جہاز فرانس کا یہ آرڈر پہنچانے شنگھائی ایئرپورٹ سے نکلنے والا تھا، امریکی خریدار وہاں پہنچ گئے اور تین گنا زیادہ قیمت نقد ادا کرکے تمام ماسک خود خرید لیے۔ فرانسیسی گرانڈ ایسٹ ریجنل کونسل کے صدر ڈاکٹر جین روتھر نے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”لاکھوں فیس ماسک طیارے میں لوڈ ہو چکے تھے اور طیارہ روانہ ہونے ہی والا تھا کہ امریکی خریدار رن وے پر آ گئے اور تین گنا نقد رقم کی پیشکش کر دی، جس پر چینی کمپنی نے یہ کھیپ فرانس کی بجائے امریکہ بھجوا دی۔ فرانس نے اس کھیپ کی قیمت ڈلیوری کے بعد ادا کرنی تھی لیکن امریکی رقم اپنے ساتھ رن وے پر لے کر آ گئے تھے جس پر ہم یہ بولی ہار گئے۔“

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت برتنے پر 18ماہ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام گوو بتایا گیا ہے جو مارچ کے اوائل میں یورپ گیا تھا اور واپس آ کر اس نے اپنے اس سفر کے متعلق حکام کو اطلاع نہیں دی تھی۔ اس سفر میں وہ جرمنی اور فرانس گیا جہاں وائرس کافی پھیلا ہوا تھا۔ واپس آنے کے چند دن بعد اس کو بخار ہو گیا اور وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہو گئیں۔
پولیس کو جب گوو کے واپس آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس کے فون پر رابطہ کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔ پولیس نے اس کی والدہ سے بات کی تو اس نے جھوٹ بول دیا کہ اس کا بیٹا بیرون ملک گیا ہی نہیں۔ گوو نے اپنے واپس آنے کی اطلاع نہ دی اور پھر سیلف آئسولیشن سے بھی انکار کرتے ہوئے خود کو حکام سے چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے چین کے میس سرویلنس سسٹم کے ذریعے گوو کی نقل و حرکت کی نگرانی کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئ

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئ


میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک گھر کے تمام افراد، جن میں 11بچے بھی شامل ہیں، کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق گھر کے سربراہ سیبریان گرویس نے بتایا ہے کہ اس کے گیارہ بچے اور گھر کے دیگر تمام افراد ایک ایک کرکے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اب سب لوگ گھر میں الگ الگ کمروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ سب سے پہلے میری بیوی آئرینی گرویس کو وائرس لاحق ہوا تھا، جس سے آگے تمام خاندان کو منتقل ہو گیا
سیبریان کا کہنا تھا کہ ”میرے بچے ایک ایک کرکے بیمار ہونا شروع ہوئے۔ اب تک ان میں سے کچھ کی حالت بہتر ہو چکی ہے اور کچھ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں نے ہمیں کم از کم 2ہفتے تک ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ تھلگ رہنے کو کہا ہے۔ خوش قسمتی سے ہم میں سے کسی کی حالت اتنی تشویشناک نہیں ہوئی کہ ہسپتال منتقل ہونا پڑے۔“ واضح رہے کہ سیبریان اور آئرینی کے ان گیارہ بچوں کی عمریں 1سے 15سال کے درمیان ہیں۔

یورپ کا واحد ملک سویڈن جہاں لاک ڈاﺅن نہیں ہے،

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں لاک ڈاﺅن ہے لیکن کوئی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔ بہت سے دیگر ممالک میں بھی شہریوں کا یہی رویہ ہے لیکن سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ ہونے کے باوجود شہری اپنے تئیں ایسی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’مسٹر پلینٹی‘ (Mr. Plenty)نامی ایک صارف نے ایک تھریڈ شروع کر رکھا ہے جس میں وہ سویڈن کی مارکیٹس، بازاروں، ایئرپورٹس اور دیگر عوامی مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہا ہے۔


ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سویڈن کی مارکیٹس، بازار، ایئرپورٹس ، غرض ہر عوامی جگہ سنسان پڑی ہے۔ شہروں کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔

There are currently two countries in the world without lockdown. Sweden and Belarus. Belarus has 14 day self isolation on arrival, police enforced. Leaves one option. Sweden. Such socialist morons that even a virus shouldnt have borders. Im going.
ایک ٹویٹ میں مسٹر پلینٹی نے سٹاک ہوم ایئرپورٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا ایئرپورٹ خالی ہوتا ہے۔ صرف عملے کے دو چار افراد وہاں موجود ہوتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں صارف نے سٹاک ہوم کے ایک مصروف ترین ہوٹل کے اندر کی ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ عام حالات میں اس ہوٹل میں کمرہ ملنا مشکل ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کا کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوگا؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ جاری کردی

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کا کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوگا؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ جاری کردی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو کتنا نقصان ہو گا؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس حوالے سے خوفناک وارننگ جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تخمینہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو 4.1ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔ اس وباءکی وجہ سے ایکویٹی مارکیٹس چکرا کر رہ گئی ہیں کیونکہ ٹریڈرز اس کے عالمی معیشت پر طویل مدتی اثرات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اگرچہ حکومتیں اور مرکزی بینک صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور 5ٹریلین ڈالر سے زائد رقم دینے اور مانیٹری پالیسی آسان کرنے کے اعلان کر چکے ہیں لیکن پھر بھی خوف مارکیٹ پر غالب آ رہا ہے۔
جمعرات کے روز دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ہلاک ہونے والی کی تعداد ہزاروں میں ہے اور دنیا بھر کے ماہرین وارننگ دے رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ اربوں لوگ لاک ڈاﺅن میں ہیں اور ممالک کی معیشت منجمد ہو چکی ہے۔ چنانچہ اس سال عالمی معیشت کی شرح نمو 2.2فیصد رہے گی جو 1998ءکے مالی بحران کے بعد کم ترین ہو گی۔اس مالی بحران کی وجہ سے شرح نمو 1.7فیصد پر چلی گئی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ یسویوکی سویڈا کا کہنا تھا کہ ”کوئی نہیں جانتا کہ کورونا وائرس کی وباءمزید کتنی پھیلے گی اور کب تک دنیا میں رہے گی، چنانچہ اس سے پہنچنے والے عالمی معاشی نقصان کا بھی درست تخمینہ بھی مشکل ہے۔تاہم ایک امکان ہے کہ دنیا کو شدید مالی بدحالی اور بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے نکلنے میں بہت وقت لگے گا۔چین خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی شرح نمو بھی رواں سال 2.3فیصد ہونے کا امکان ہے جو 2019ءمیں 6.1فیصد تھی۔“

وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے  مجموعی کیسز میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


یورپی ملک سپین میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد اٹلی سے بھی بڑھ گئی ہےجس کے بعد سپین یورپ کا کورونا وائرس کا  نیا مرکز بن گیا ہے۔
سپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہی دن میں ایک لاکھ 17 ہزار 710 سے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 736 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سپین میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
سپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 744 ہوگئی ہے۔

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ نے  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے علاقے میں کلورین سپرے کرایا۔

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایم این اے وحید عالم ، عاصم نصیر ، سعود عزیز ممبر جم خانہ پرویز بھنڈارہ جسٹس ریٹائرڈ شاہد مبین ، سابق چیف سیکرٹری نسیم قریشی، نصیر الدین سمیت اہم شخصیات کے گھروں کو ڈس انفیکٹ کر دیا گیا۔

پروگریسو گروپ کی جانب سے  علاقے کے750 گھروں کو ڈس انفیکیٹ کرنے کی مہم میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ۔ اہل علاقہ نے صحت عامہ کے کام پر ضلعی حکومت اور پروگریسیو گروپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کورونا وائرس : 21 روز میں کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

کورونا وائرس : 21 روز میں کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ



وفاقی حکومت نے  ملک میں 21 روز میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  حکومت  نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان  کی رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
رپورٹ میں حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے  میں بھی عدالت کو آگاہ کردیا۔عام ،سنگین اور تشویش ناک کیسز کی متوقع تعداد بارے بھی  رپورٹ میں آگاہ  کیا گیا  ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں  25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے جس میں سے 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 41 ہزار کیسز معمولی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  25 اپریل تک  ملک میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی۔ 25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں  بھی اضافہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبوں اور وبائی ماہرین  کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی گائیڈ لائنز بھی تیار کی ہیں۔
بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی اسکریننگ کے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کرونا مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ تمام ائیر پورٹس پر کورونا اسپیشل کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
عدالت کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا  سے جاں بحق ہونے  والوں کی تدفین  کے لیے بھی ایس او پیز وضع کیے گئے ہیں جبکہ  کورونا سے بچاؤ کی آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  ایران سے ملحقہ بلوچستان بارڈر پر ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔اسلام اباد کے چار اسپتالوں میں 154 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز


ملک  میں کورونا وائرس کے مزید 263 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2691 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج 263 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 69  ، خیبرپختونخوا میں 32 ،بلوچستان میں 6، پنجاب میں 147، اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 830 ، بلوچستان میں 175 ، خیبرپختونخوا میں 343 ،اسلام آباد میں 68  ، گلگت بلتستان میں 197 ، پنجاب میں 1069 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 69  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 830 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 65  مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 39 افراد کا تعلق کراچی، 25 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ  13 جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 12 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد  سے ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1069 ہو گئی ہے۔

We have 1,069 confirmed #COVID19 cases in the province. 563 cases are in quarantines while non-quarantined patients are 506. One of the patients is critical while 6 have recovered so far. We are increasing our testing capacity by upgrading our labs to BSL-3.

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق کورنٹین سنٹرز میں 563 زائرین ، 506 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور میں 210، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، گوجرانوالہ میں 15، گجرات 95، منڈی بہاوالدین 14، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض، سیالکوٹ میں 2، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چینیوٹ 1، رحیم یار خان میں 5 مریض، حافظ آبادمیں بھی 5، ناروال میں 2 مریض اور اٹک میں ایک مریض ہے۔
دریں اثناء محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 3 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 197 ہوگئی ہےجبکہ بلوچستان میں بھی مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 175 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں خیبرپختونخوا میں 32 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 343 ہوگئی ہےجبکہ اسلام آباد میں بھی مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے نوجوان متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے.عالمی ادارہ صحت

مریضوں میں ذہنی امراض کی وجوہات بھی سامنے آرہی ہیں جوکہ انتہائی تشویشناک ہے. ڈبلیوایچ او


انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اپریل۔2020ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث نوجوانوں کے شدید بیمار ہونے یا ان کی موت واقع ہونے کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے. رپورٹ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کو بہتر طور پر سمجھنے کی کوشش کررہے ہیں کہ 60 سال سے کم عمر بظاہر صحت مند نظر آنے والے مریض شدید بیمار ہو کر انتہائی نگہداشت یونٹ میں کیوں پہنچ رہے ہیں.

عالمی ادارہ صحت کی عہدیدار ڈاکٹر ماریہ وین کرکوف نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر اس بیماری سے شدید بیمار ہو کر آئی سی یو میں پہنچنے والے زیادہ تر مریض بزرگ ہیں انہوں نے کہا کہ تاہم کچھ ممالک میں ہم یہ دیکھ رہے ہی کہ 30 اور 50 سال کی عمر والے افراد آئی سی یو میں ہیں یا مرچکے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ نوجوان شدید بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں‘عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ بیان ایک بظاہر صحت مند ایک 13 سالہ لڑکے کی ہلاکت کے بعد آیا جو لندن کے ہسپتال میں وفات پا گیا تھا جبکہ اس کے اہل خانہ سیلف آئیسولیشن کی وجہ سے اس کے جنازے میں بھی شرکت نہیں کرسکے تھے.
دوسری جانب ایک 58 سالہ خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے دماغ کی غیر معمولی بیماری کا شکار ہوسکتی ہیں امریکی ریاست مشی گن کے علاقے ڈیٹروئیٹ میں ڈاکٹروں نے نے جن خاتون کو کووِڈ19 کا مریض سمجھ کر علاج کیا ان کے ایکیوٹ نیکروٹِسنگ انکفیلیٹیس (اے این ای) بیماری کا شکار ہونے کی اطلاع ہے، یہ بیماری مرکزی اعصابی نظام کا ایک انفیکشن ہے جو زیادہ تر کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے.
ریڈولوجی نامی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ایک ایئر لائن میں کام کرنے والی 58 سالہ خاتون 3 دن سے کھانسی، بخار اور ذہنی کیفیت میں بدلاﺅ کے ساتھ ہسپتال پہنچی تھیں‘چنانچہ انفلوئینزا کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد خاتون کا ایک فوری ٹیسٹ کے ذریعے کووِڈ 19 کا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجا غالباً مثبت رہا. تاہم مریضہ کے مسلسل بے ہوشی کے عالم رہنے کے دوران ڈاکٹرز نے ان کا ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین کیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ ان کے دماغ کا وہ حصہ کچھ متاثر ہوا ہے جو ہوش، حساسیت اور یادداشت کو کنٹرول کرتا ہے.
صحت کا نظام کہتا ہے کہ اے این ای بالخصوص نوجوانوں میں ایک نایاب کیفیت ہے جو غلط طبی علاج معالجے کے نتیجے سے منسلک ہے نظامِ صحت کی جانب سے بتایا گیا کہ مریضہ بدستور ہسپتال میں موجود ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے. ہینری فورڈ ہیلتھ سسٹم کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ یہ کیس دماغی مرض اور کورونا وائس کے مابین رابطے کی پہلی ریکارڈ شدہ مثال ہے.

خصوصی پروازوں سے آنےوالوں کو قرنطینہ میں رکھا جائےگا،ڈاکٹر ظفر مرزا

خصوصی پروازوں سے آنےوالوں کو قرنطینہ میں رکھا جائےگا،ڈاکٹر ظفر مرزا



معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے، ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے قرنطینہ سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔
خصوصی پروازوں سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب ٹیسٹنگ کے حوالے سے گنجائش بڑھ رہی ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے چالیس افراد جاںبحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708 ہوگئی، پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ ، ہوئیں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص زندگی کا بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 60 ، سندھ 56، اسلام آباد 7 اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1072 ہوگئی ہے البتہ صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک 1069 کیسز کی تصدیق سامنے آسکی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 1069 کیسز کی تصدیق کی تھی۔صوبے میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔عثمان بزدار کے مطابق لاہور میں 210، ننکانہ 13، قصور 1، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 15، سیالکوٹ 2، نارووال 2، گجرات 95، حافظ آباد 5، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چنیوٹ 1، رحیم یار خان 5، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب ایک، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔
پنجاب میں اب تک ہونے والی 11 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔جب کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں ہفتہ کورونا وائرس کے اب تک مزید 56 کیسز سامنے آچکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بتائی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے 47 نئے کیسز کے ساتھ 830 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 38، حیدرآباد 1، بدین 1، جامشورو 2 اور ٹنڈو محمد خان میں 5 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart