خصوصی پروازوں سے آنےوالوں کو قرنطینہ میں رکھا جائےگا،ڈاکٹر ظفر مرزا
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ خصوصی پروازوں سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا، ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے، ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت نے قرنطینہ سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔
خصوصی پروازوں سے واپس آنے والوں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔ ٹیسٹ کے نتائج آنے تک لوگ باہر نہیں جاسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک جو فلائٹس آئی ہیں ان میں کسی مسافر میں کورونا کی تصدیق نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب ٹیسٹنگ کے حوالے سے گنجائش بڑھ رہی ہے۔کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس سے چالیس افراد جاںبحق اور مجموعی کیسز کی تعداد 2708 ہوگئی، پاکستان میں اب تک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ ، ہوئیں ،پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک شخص زندگی کا بازی ہار گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ملک بھر میں اب تک کورونا وائرس کے 125 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے پنجاب میں 60 ، سندھ 56، اسلام آباد 7 اور آزاد کشمیر سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب میں اب تک کورونا وائرس کے مزید 60 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 1072 ہوگئی ہے البتہ صوبائی حکومت کی جانب سے اب تک 1069 کیسز کی تصدیق سامنے آسکی ہے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں 1069 کیسز کی تصدیق کی تھی۔صوبے میں اب تک کورونا سے 11 افراد جاں بحق بھی ہوچکے ہیں۔عثمان بزدار کے مطابق لاہور میں 210، ننکانہ 13، قصور 1، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، اٹک 1، گوجرانوالہ 15، سیالکوٹ 2، نارووال 2، گجرات 95، حافظ آباد 5، منڈی بہاؤالدین 14، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چنیوٹ 1، رحیم یار خان 5، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب ایک، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک اور ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔
پنجاب میں اب تک ہونے والی 11 ہلاکتوں میں سے لاہور میں 5، راولپنڈی میں 4 جبکہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔جب کہ صوبے بھر میں اب تک کورونا کے 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔سندھ میں ہفتہ کورونا وائرس کے اب تک مزید 56 کیسز سامنے آچکے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 839 بتائی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے 47 نئے کیسز کے ساتھ 830 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے اور صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہے۔محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں 38، حیدرآباد 1، بدین 1، جامشورو 2 اور ٹنڈو محمد خان میں 5 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
No comments: