جاپانی یو ٹیوبر نے سی پی یو پر انڈا فرائی کر دیا
شہرت چاہئے تو کچھ انوکھا کر، جاپانی یو ٹیوبر نے کمپیوٹر کے سی پی یو پر انڈا فرائی کر کے شہرت حاصل کر لی
میری نائٹ مئیر نامی یوٹیوبر اکثر سی پی یو سے ایک چولہے کا کام لیتا ہے
تفصیلات کے مطابق کمپیوٹر کی ہیٹ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جاپانی یوٹیوبر نے اپنا چینل مشہور کرنے کے لئے کمپیوٹر کے دماغ یعنی سی پی یو پر انڈا تل کر شہرت حاصل کر لی،
اس چینل کا نام بھی جاپانی میں ہے لیکن گوگل ٹرانسلیٹ سے پتا چلتا ہے کہ یہ ’’سیمورائی چینل‘‘ ہے جبکہ یو آر ایل دیکھنے پر اندازہ ہوتا ہے کہ ’’میری نائٹ میئر‘‘ نامی کسی صارف نے اسے تخلیق کیا ہے۔ ویسے تو اس چینل پر زیادہ تر گاڑیوں، کمپیوٹروں اور ایسی ہی دوسری چیزوں کے بارے میں معلوماتی ویڈیوز (جاپانی زبان میں) شیئر کرائی جاتی ہیں لیکن جب بھی وہ سی پی یو پر کھانا پکانے کی کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرتے ہیں، وہ سب سے زیادہ دیکھی جاتی ہے۔
ان کے چینل پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کسی ویڈیو میں وہ سی پی یو پر انڈا تل رہے ہیں تو کسی میں وہ گوشت گلانے میں مصروف ہیں۔ غرض سی پی یو کو چولہے کے طور پر استعمال کرنے کا خیال واقعتاً منفرد اور قابلِ توجہ بھی ہے۔
’’سینٹرل پروسیسنگ یونٹ‘‘ (سی پی یو) کو کمپیوٹر کا دماغ کہا جاتا ہے جس کا اہم ترین حصہ مائیکروپ روسیسر ہوتا ہے۔ کام کرتے دوران مائیکرو پروسیسر بہت گرم ہوجاتا ہے اور اس کی گرمی نکال باہر کرنے کے لیے اس پر ’’ہیٹ سنک‘‘ نامی ایک پرزہ لگایا جاتا ہے۔
میری نے اسے گرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چینل کو مشہور کروا لیا۔
میری نے اسے گرمی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے چینل کو مشہور کروا لیا۔
No comments: