Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » ’تیل سے متعلق روسی صدر کا بیان بے بنیاد ہے‘

’تیل سے متعلق روسی صدر کا بیان بے بنیاد ہے‘


سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے متعلق روسی صدر ولادی میر پوتن سے منسوب بیان حقیقت سے عاری ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ’روسی صدر سے منسوب بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب اوپیک پلس سمجھوتے سے نکل گیا ہے اور عالمی منڈی میں تیل کے نرخوں کی کمی کی وجہ سعودی عرب کا سمجھوتے سے نکلنا ہے‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب چٹان کا تیل پیدا کرنے والوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے‘۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ روسی صدر سے منسوب بیان میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ مکمل طور پر من گھڑت ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’سمجھوتے سے سعودی عرب کے نکلنے کی بات درست نہیں بلکہ معاہدے سے نکل جانے والا ملک روس ہے‘۔
وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب اور دیگر 22 ملک روس کو مزید کمی اور معاہدے میں توسیع پر قائل کرنے کی کوششیں کر رہے تھے تاہم روس اس پر آمادہ نہیں ہوا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’چٹان کے پٹرول کی پیداوار کے حوالے سے مملکت کا موقف واضح ہے۔ یہ توانائی کے ذرائع میں اہمیت رکھتا ہے۔ مملکت مزید کمی اور عالمی منڈی میں توازن کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ اس میں چٹان کا پٹرول پیدا کرنے والوں کا بھی مفاد ہے‘۔


سعودی وزیر خارجہ نے حقائق کو بدلنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ روس اوپیک پلس کے ارکان اور دیگر ممالک کے آئندہ ہنگامی اجلاس میں درست موقف اختیار کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ’اجلاس کی دعوت سعودی عرب نے دی جس کا مقصد  منصفانہ سمجھوتے تک پہنچنا ہے جس سے پٹرولیم مارکیٹ میں مطلوب توازن پھر سے حاصل ہو جائے‘۔

پاک اردو ٹیوب shahzad Ali

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart