پاکستانی جوڑا شادی کی تقریبات، ہنی مون کینسل کرکے اپنی ڈیوٹی پر پہنچ گیا
پاکستانی ڈاکٹر جوڑے نے کورونا وائرس کے باعث ہنی مون سمیت شادی کی تمام تقریبات کینسل کردیں۔
امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر جوڑے نے شادی کی تمام تر رسومات اور ہنی مون کا پلان کینسل کردیا، نکاح کے اگلے ہی روز ایک دوسرے کو خدا حافظ کہہ کر اپنی اپنی ڈیوٹیاں جوائن کرلیں۔
Even though I missed my family tremendously, nonetheless had a great home wedding & glad family could at least join in through video. I couldn’t have been happier today to have married the most amazing woman on the planet.
Proud to call you my wife @NailaS_MD. #CoronaWedding
489 people are talking about this
امریکہ میں مقیم دو پاکستانی ڈاکٹروں کی 29 مارچ کو پاکستانی انداز میں تمام تر رسومات اور تقریبات کے ساتھ گرینڈ شادی طے تھی، لیکن کورونا وائرس کی شدید صورتحال میں دونوں ڈاکٹروں نے نہ صرف تمام تقریبات کینسل کرکے نکاح کیا بلکہ شادی کے اگلے ہی روز ہنی مون ٹرپ بھی کینسل کرکے اپنے اپنے ہسپتالوں میں ڈیوٹی سرانجام دینے پہنچ گئے،
دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر دو الگ الگ شہروں میں جاب کرتے ہیں۔
اپنے فرض اور انسانیت کو اپنی خوشیوں پر ترجیح دیتے ہوئے کاشف چوہدری اور نائلہ شیریں نےنکاح کیا جس میں کوئی مہمان مدعو نہیں تھا ، انہوں نے 400 سے زائد لوگوں کو اپنی شادی کی تقریب جو لندن میں ہونا تھی میں مدعو کیا تھا اور ولیمہ کی تقریب بکولک گاؤں میں ہونا تھی جو کینسل کردی گئی۔

کاشف چوہدری جو کہ امریکہ ریاست لووا میں ایک ہسپتال میں ڈاکٹر ہیں کا کہنا تھا کہ "بہت سے انسانوں کی زندگیاں بچانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں ، یہ وقت برا نہیں ہے”
نائلہ شیریں سنٹرل بروکلین جو کہ ان کے شوہر کی ریاست سے 1000 کلومیٹر دور ہے ایک ہسپتال میں چیف انٹرنل میڈیکل ریسیڈنٹ ہیں ، دونوں نے شادی کو کینسل کرنے کی تجاویز کو رد کرتے ہوئے سادگی سے نکاح کیا، تمام تر تقریبات اور دبئی مالدیپ کے ہنی مون ٹرپ کو منسوخ کردیا،

کاشف چوہدری کا کہناتھا کہ” ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جانتے ہیں اور ہم شادی کرنے والے ہیں تو انتظار کس بات کا؟ہم جانتے ہیں ہم ایک دوسرے کیلئے بنے ہیں”۔
دونوں نے جمعے کے روز نکاح کیا جہاں شیریں کی ماں اور بہن بھائی مٹھائی اور پھولوں کے ہمراہ موجود تھےجنہوں نے نکاح کے بعد ان دونوں کو مبارک باد اور نیک خواہشات سے نوازا،اگلے روز دونوں نے اپنے ولیمے کیلئے تیار کیے گئے لباس زیب ِ تن کیے او ر شیریں کے گھر ڈنر پر پہنچے،
انہوں نے کاشف کے تمام اہل خانہ کو ویڈیو لنک کے ذریعے اس موقع پر شریک کیا، سب نے کھانا کھایا جس کے بعد شیریں نے اپنے شوہر کو ایئر پورٹ ڈراپ کیا جہاں سے وہ لووا واپس لوٹ گیااور شیریں اپنے ہسپتال بروکلین واپس آگئی۔
شیریں کا کہنا تھا کہ” میری خواہش تھی کہ ہم ساتھ ہوتے مگر یہ ہمارا اخلاقی اور پیشہ ورانہ فرض ہے کہ ہمیں ایسے موقع پر ہسپتال میں ہونا چاہیے”۔
واضح ہو کہ امریکہ میں کورونا وائرس خطرناک صورتحال اختیار کرچکا ہے اور وہاں مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، امریکہ میں ہلاکتوں کی تعداد بھی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کے بعد امریکہ میں سرد خانوں اور مردہ گھروں میں لاشوں کو رکھنے کی جگہ بھی کم پڑ گئی ہے،امریکہ میں دنیا کے سب سے زیاددہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جن کی تعداددو لاکھ سے بھی تجاوز کرچکی ہے اور ساڑھے پانچ ہزار افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔
No comments: