وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
یورپی ملک سپین میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد اٹلی سے بھی بڑھ گئی ہےجس کے بعد سپین یورپ کا کورونا وائرس کا نیا مرکز بن گیا ہے۔
سپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہی دن میں ایک لاکھ 17 ہزار 710 سے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 736 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سپین میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
سپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 744 ہوگئی ہے۔
No comments: