Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا میں فیس ماسک اور دیگر ایسی مصنوعات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی خریداروں نے چین سے فیس ماسک فرانس لیجانے والے کارگو طیارے کو رن وے پر روک لیا اور تین گنا قیمت ادا کرکے یہ لاکھوں فیس ماسک خود خرید لیے اور جہاز کا رخ فرانس کی بجائے امریکہ کی طرف کروا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جہاز شنگھائی ایئرپورٹ سے فرانس کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ فرانس کی طرف سے ان فیس ماسکس کا آرڈر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب کارگو جہاز فرانس کا یہ آرڈر پہنچانے شنگھائی ایئرپورٹ سے نکلنے والا تھا، امریکی خریدار وہاں پہنچ گئے اور تین گنا زیادہ قیمت نقد ادا کرکے تمام ماسک خود خرید لیے۔ فرانسیسی گرانڈ ایسٹ ریجنل کونسل کے صدر ڈاکٹر جین روتھر نے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”لاکھوں فیس ماسک طیارے میں لوڈ ہو چکے تھے اور طیارہ روانہ ہونے ہی والا تھا کہ امریکی خریدار رن وے پر آ گئے اور تین گنا نقد رقم کی پیشکش کر دی، جس پر چینی کمپنی نے یہ کھیپ فرانس کی بجائے امریکہ بھجوا دی۔ فرانس نے اس کھیپ کی قیمت ڈلیوری کے بعد ادا کرنی تھی لیکن امریکی رقم اپنے ساتھ رن وے پر لے کر آ گئے تھے جس پر ہم یہ بولی ہار گئے۔“

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت برتنے پر 18ماہ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام گوو بتایا گیا ہے جو مارچ کے اوائل میں یورپ گیا تھا اور واپس آ کر اس نے اپنے اس سفر کے متعلق حکام کو اطلاع نہیں دی تھی۔ اس سفر میں وہ جرمنی اور فرانس گیا جہاں وائرس کافی پھیلا ہوا تھا۔ واپس آنے کے چند دن بعد اس کو بخار ہو گیا اور وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہو گئیں۔
پولیس کو جب گوو کے واپس آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس کے فون پر رابطہ کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔ پولیس نے اس کی والدہ سے بات کی تو اس نے جھوٹ بول دیا کہ اس کا بیٹا بیرون ملک گیا ہی نہیں۔ گوو نے اپنے واپس آنے کی اطلاع نہ دی اور پھر سیلف آئسولیشن سے بھی انکار کرتے ہوئے خود کو حکام سے چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے چین کے میس سرویلنس سسٹم کے ذریعے گوو کی نقل و حرکت کی نگرانی کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

یورپ کا واحد ملک سویڈن جہاں لاک ڈاﺅن نہیں ہے،

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں لاک ڈاﺅن ہے لیکن کوئی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔ بہت سے دیگر ممالک میں بھی شہریوں کا یہی رویہ ہے لیکن سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ ہونے کے باوجود شہری اپنے تئیں ایسی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’مسٹر پلینٹی‘ (Mr. Plenty)نامی ایک صارف نے ایک تھریڈ شروع کر رکھا ہے جس میں وہ سویڈن کی مارکیٹس، بازاروں، ایئرپورٹس اور دیگر عوامی مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہا ہے۔


ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سویڈن کی مارکیٹس، بازار، ایئرپورٹس ، غرض ہر عوامی جگہ سنسان پڑی ہے۔ شہروں کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔

There are currently two countries in the world without lockdown. Sweden and Belarus. Belarus has 14 day self isolation on arrival, police enforced. Leaves one option. Sweden. Such socialist morons that even a virus shouldnt have borders. Im going.
ایک ٹویٹ میں مسٹر پلینٹی نے سٹاک ہوم ایئرپورٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا ایئرپورٹ خالی ہوتا ہے۔ صرف عملے کے دو چار افراد وہاں موجود ہوتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں صارف نے سٹاک ہوم کے ایک مصروف ترین ہوٹل کے اندر کی ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ عام حالات میں اس ہوٹل میں کمرہ ملنا مشکل ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ایسا مشورہ رَد کر دیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

 امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسکس استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود پہننے سے انکار کر کردیا ہے۔امریکی صدر نے اپنی بیوی میلانیا کا ماسک استعمال کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرمیلانیا ٹرمپ نے  ٹویٹ کیاکہ ہر کوئی سماجی فاصلہ قائم کرے اور چہرے پر ماسک پہنےتاہم دوسری طرف امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں روازنہ کی بنیاد پر  کوروناٹاسک فورس کے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ماسک  نہیں پہنوں گا، میں ایسے ہی ٹھیک ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں ماسک پہن کر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹر، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتا۔

صدر ایردوان کےکوروناوائرس سےبچاوکےلیےنئےاقدامات

20 سال سےکم عمرکےافراد بھی گھروں ہی میں مقید رہیں گے

صدر ایردوان نے علمی کمیٹی کی  جانب سے  دی جانے والی مشاورت  کے بعد متعلقہ اداروں  کء جائزے کی روشنی میں اتھائَ جانے والے اقدامات  کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  آج نصف شب سے  ان تمام اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے مقابلہ کرنے کے تناظر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا۔
صدر ایردوان نے علمی کمیٹی کی  جانب سے  دی جانے والی مشاورت  کے بعد متعلقہ اداروں  کء جائزے کی روشنی میں اتھائَ جانے والے اقدامات  کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  آج نصف شب سے  ان تمام اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
ان اقدامات کے مطابق  20 سال سے کم عمر  افراد کو بھی 65 سال سے زہاد عمر کے افراد کی طرح گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی  اور ملک کے 31 شہروں میں  15 روز کے لیے گاڑیوں کی آمدو رفت  بند کی جا رہی ہے۔  
گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو جن مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی وہ وہاں  ماسک پہن کر ہی جاسکیں گے، ماسک پہننا لازمی شرط ہوگا۔
ان تمام انتباہ  کی پرواہ نہ کرنے والوں کو جرمانہ اور  سزا  کا  کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ  ہمارا مقصد  ترک باشندوں کو اذیت دینا نہیں بلکہ  ان کی صحت   اور ان کو چھونے والے یا ان کے قریب آ نے والے افراد کی صحت کی ضمانت دینا ہے
انہوں نے کہا کہ   ہم جتنے بہتر طریقے سے   قواعدو ضوابط  پر  عمل پیرا ہوں گے اتنا جلد  اس وبا  سے چھٹکارا  حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات کے معمول پر آنے  کا دراومدار 83 ملین افراد  کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

امریکی سعودی عرب میں رہیں، سفیر جان ابی زید کا مشورہ

امریکی سعودی عرب میں رہیں، سفیر جان ابی زید کا مشورہ


سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے سعودی عرب میں مقیم امریکی شہریوں کے نام پیغام جاری کیا ہے-
یاد رہے کہ مملکت میں 80 ہزار امریکی شہری مقیم ہیں-
سفیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ’امریکی شہری مملکت میں کورونا وائرس  سے بچاؤ کی سہولتوں سے فائدہ اٹھائیں‘-
اخبار 24 کے مطابق امریکی سفیر نے مزید کہا کہ ’جو امریکی سعودی عرب میں مقیم ہیں وہ اپنے اہل وعیال، سعودی عرب اور امریکہ کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں‘-
’میرا مشورہ ہے کہ موجودہ حالات میں وہ مملکت میں قیام کریں- انہیں یہاں بہترین سہولتیں ہیں- مطلوبہ خدمات دستیاب ہیں اورحفظان صحت کا نظام بھی بہترین ہے‘
 ابی زید کا کہنا تھا کہ جو امریکی سعودی عرب سے وطن واپس جانا چاہتا ہے تو یہ ان کا اپنا فیصلہ ہوگا۔ حالات حاضرہ پر اچھی طرح سے غورکریں اگر وہ یہاں رکنا چاہتے ہیں تو رہیں- میں اپنے اہل وعیال کو بھی یہاں رہنے کا مشورہ دے رہا ہوں-
امریکی سفیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ امریکہ اور سعودی عرب کورونا بحران پر جلد قابو پالیں گے-
 -

چین میں خاتون ڈاکٹر کو قتل کرنیوالے شخص کو پھانسی دیدی گئی لیکن اس اقدام کی وجہ کیا بنی تھی؟

بیجنگ(شِنہوا)چین میں ڈاکٹر کو قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دیدی گئی ،بلدیہ بیجنگ کی ہائیر پیپلز کورٹ کے مطابق بیجنگ میں اس ہسپتال جہاں اس کی ماں زیر علاج تھی میں ایک ڈاکٹر کو چاقو کے وار سے قتل کرنے والے شخص کو پھانسی دیدی گئی ہے۔

سن وین بن کی سزائے موت پر نظر ثانی کی گئی اور ملک کی اعلی عدالت سپریم پیپلز کورٹ(ایس پی سی) نے اس کی منظوری دی۔ بلدیہ بیجنگ کی تیسری انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے جمعہ کے روز ملزم کو پھانسی دی۔تفتیش کے دوران پتا چلا کہ سن شہری ہوابازی انتظامیہ کے جنرل ہسپتال میں اپنی والدہ کے علاج سے غیر مطمئن تھا جس پر اس نے رنجش کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدلہ لینے کا ارادہ کیا۔گزشتہ سال 24 دسمبر کو سن چاقو سمیت ہسپتال کے ایمرجنسی روم میں گھسا اور وہاں ڈیوٹی پر موجود ایک خاتون ڈاکٹر یانگ وین پر بار بار چاقو سے حملہ کیا۔اس کے بعد سن نے خود کو پکڑانے کےلئے پولیس کو فون کیا ۔اسے بعد میں گرفتار کر لیا گیا۔
جنوری کے وسط میں بلدیہ بیجنگ کی تیسری انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے سن کو موت کی سزا سنائی ۔ سن کی اپیل کے بعد 14 فروری کو بلدیہ بیجنگ کی ہائیر پیپلز کورٹ نے بھی موت کی سزا کو برقرار رکھا۔ایس پی سی نے 17 مارچ کو سزائے موت دینے کی منظوری دی۔

کورونا وائرس اور اقوام عالم کی جنگ میں ہلاکتیں59ہزار سے تجاوزلیکن متاثرین کی کل تعداد کتنی ہوگئی؟

کورونا وائرس نے امریکا، اٹلی اور سپین کے ساتھ اب برطانیہ میں بھی تباہی پھیلانا شروع کردی۔ ان دیکھا دشمن کئی جانے پہچانے چہروں کو نگل گیا۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد چین سے بڑھ گئی ہے۔ برطانوی محکمہ صحت کے مطابق برطانیہ میں اب تک تین ہزار چھ سو پانچ افراد ہلاک ہوچکے جبکہ چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد تین ہزار تین سو چھبیس ہے۔

برطانیہ میں کورونا 24 گھنٹےکےدوران 684 افرادکونگل گیا، کوروناوائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3605 ہوگئی  ہے جبکہ کورونا سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 38 ہزار 168 ہوگئی ہے۔لندن میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے نو دن میں تیار کیے گئے ہزاروں بستروں پر مشتمل ایک نئے فیلڈ ہسپتال کا افتتاح کیا گیا ہے۔
اسی طرح فرانس میں 24 گھنٹے کےدوارن کورونا سے مزید 1120 افرادہلاک  ہوئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 6ہزار507 ہوگئی ہے جبکہ 24گھنٹے کےدوران کوروناکےمزید 5 ہزار233 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد وہاں مریضوں کی کل تعداد بیاسی ہزار ایک سو پینسٹھ ہوگئی ہے۔ نئے اعداد وشمار کے مطابق فرانس چین سے زیادہ ہلاکتوں والا پانچوں ملک بن چکا ہے۔
سپین میں 24 گھنٹے میں مزید 850 افراد ہلاک ہوگئے۔تعداد11ہزار 198 ہوگئی  جبکہ سپین میں 7 ہزار134 نئے مریض سامنے آنے سے تعداد ایک لاکھ 19 ہزار سےتجاوزکرگئی
جرمنی میں 24 گھنٹے میں 168 افراد ہلاک،تعدادایک ہزار 275ہوگئی ہے۔جرمنی میں 6 ہزار365 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے بعدوہاں کل تعداد 91 ہزار سےتجاوزکرگئی ہے۔
ایران میں 24 گھنٹے میں 134 افراد ہلاک،تعداد3 ہزار
294ہوگئی ہے جبکہ وہاں 2 ہزار715 نئے مریض سامنے آئے ہیں جس کے ساتھ کل تعداد 53 ہزار سے تجاوزکرگئی ۔اسرائیل میں 24 گھنٹےکےدوران 4افرادہلاک ہوئے جس سے ہلاکتوں کی کل تعداد 40ہوگئی ہے۔اسرائیل میں 571 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 7 ہزار 400سےتجاوزکرگئی ہے۔
ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر معاشی مشکلات کو ٹالنا ممکن نہیں جبکہ ایشیا کے کئی ممالک سمیت دنیا بھر میں دو کروڑ 40 لاکھ لوگ غربت سے نجات حاصل نہیں کر پائیں گے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ دنیا کو کورونا کی شکل میں دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے بڑی امتحان کا سامنا ہے۔

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart