Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر دوا

کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر دوا


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے ملیریا کی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئین‘ کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا تو دنیا میں ان کے متعلق بہت کچھ کہا گیا لیکن اب دنیا کے ہزاروںڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک سروے کیا گیا ہے جس میں امریکہ، چین اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے 30ملکوں کے ڈاکٹروں سے پوچھا گیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے خلاف کوئی سی دوا سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے۔ 6200ڈاکٹروں سے یہ سوال پوچھا گیا جن میں سے 37 فیصد ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین اب تک کورونا وائرس پر سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہونے والی دوا ہے۔

ان ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کوئی اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکی۔ صدر ڈونلڈٹرمپ نے جب اس دوا کے متعلق خوشخبری سنائی تھی تو کئی طبی ماہرین نے بھی اس کے برعکس دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس دوا کا کورونا وائرس پر اثر مصدقہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تو کہا گیا ہے کہ اب تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جو کورونا وائرس کو روک سکے یا اس کا علاج ثابت ہو سکے۔اس کے باوجود ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں پر آزما رہے ہیں۔ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں اس دواکے کلینکل ٹرائیلز کیے جا رہے ہیں اور معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے موثر اور محفوظ ہے یا نہیں۔

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا میں فیس ماسک اور دیگر ایسی مصنوعات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی خریداروں نے چین سے فیس ماسک فرانس لیجانے والے کارگو طیارے کو رن وے پر روک لیا اور تین گنا قیمت ادا کرکے یہ لاکھوں فیس ماسک خود خرید لیے اور جہاز کا رخ فرانس کی بجائے امریکہ کی طرف کروا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جہاز شنگھائی ایئرپورٹ سے فرانس کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ فرانس کی طرف سے ان فیس ماسکس کا آرڈر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب کارگو جہاز فرانس کا یہ آرڈر پہنچانے شنگھائی ایئرپورٹ سے نکلنے والا تھا، امریکی خریدار وہاں پہنچ گئے اور تین گنا زیادہ قیمت نقد ادا کرکے تمام ماسک خود خرید لیے۔ فرانسیسی گرانڈ ایسٹ ریجنل کونسل کے صدر ڈاکٹر جین روتھر نے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”لاکھوں فیس ماسک طیارے میں لوڈ ہو چکے تھے اور طیارہ روانہ ہونے ہی والا تھا کہ امریکی خریدار رن وے پر آ گئے اور تین گنا نقد رقم کی پیشکش کر دی، جس پر چینی کمپنی نے یہ کھیپ فرانس کی بجائے امریکہ بھجوا دی۔ فرانس نے اس کھیپ کی قیمت ڈلیوری کے بعد ادا کرنی تھی لیکن امریکی رقم اپنے ساتھ رن وے پر لے کر آ گئے تھے جس پر ہم یہ بولی ہار گئے۔“

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت برتنے پر 18ماہ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام گوو بتایا گیا ہے جو مارچ کے اوائل میں یورپ گیا تھا اور واپس آ کر اس نے اپنے اس سفر کے متعلق حکام کو اطلاع نہیں دی تھی۔ اس سفر میں وہ جرمنی اور فرانس گیا جہاں وائرس کافی پھیلا ہوا تھا۔ واپس آنے کے چند دن بعد اس کو بخار ہو گیا اور وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہو گئیں۔
پولیس کو جب گوو کے واپس آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس کے فون پر رابطہ کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔ پولیس نے اس کی والدہ سے بات کی تو اس نے جھوٹ بول دیا کہ اس کا بیٹا بیرون ملک گیا ہی نہیں۔ گوو نے اپنے واپس آنے کی اطلاع نہ دی اور پھر سیلف آئسولیشن سے بھی انکار کرتے ہوئے خود کو حکام سے چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے چین کے میس سرویلنس سسٹم کے ذریعے گوو کی نقل و حرکت کی نگرانی کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئ

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئ


میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک گھر کے تمام افراد، جن میں 11بچے بھی شامل ہیں، کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق گھر کے سربراہ سیبریان گرویس نے بتایا ہے کہ اس کے گیارہ بچے اور گھر کے دیگر تمام افراد ایک ایک کرکے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اب سب لوگ گھر میں الگ الگ کمروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ سب سے پہلے میری بیوی آئرینی گرویس کو وائرس لاحق ہوا تھا، جس سے آگے تمام خاندان کو منتقل ہو گیا
سیبریان کا کہنا تھا کہ ”میرے بچے ایک ایک کرکے بیمار ہونا شروع ہوئے۔ اب تک ان میں سے کچھ کی حالت بہتر ہو چکی ہے اور کچھ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں نے ہمیں کم از کم 2ہفتے تک ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ تھلگ رہنے کو کہا ہے۔ خوش قسمتی سے ہم میں سے کسی کی حالت اتنی تشویشناک نہیں ہوئی کہ ہسپتال منتقل ہونا پڑے۔“ واضح رہے کہ سیبریان اور آئرینی کے ان گیارہ بچوں کی عمریں 1سے 15سال کے درمیان ہیں۔

’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کموڈ کا ڈھکن بند کر کے فلش کرنا چاہیے

’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کموڈ کا ڈھکن بند کر کے فلش کرنا چاہیے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے حوالے سے ہدایات روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔ جوں جوں نئی تحقیقات آ رہی ہیں، اس موذی وائرس کے پھیلنے کے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ اب چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ٹوائلٹ کے متعلق بھی متنبہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اس کا ڈھکن بند کرکے فلش کریں کیونکہ اس سے بھی آپ کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یورپ کا واحد ملک سویڈن جہاں لاک ڈاﺅن نہیں ہے،

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں لاک ڈاﺅن ہے لیکن کوئی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔ بہت سے دیگر ممالک میں بھی شہریوں کا یہی رویہ ہے لیکن سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ ہونے کے باوجود شہری اپنے تئیں ایسی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’مسٹر پلینٹی‘ (Mr. Plenty)نامی ایک صارف نے ایک تھریڈ شروع کر رکھا ہے جس میں وہ سویڈن کی مارکیٹس، بازاروں، ایئرپورٹس اور دیگر عوامی مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہا ہے۔


ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سویڈن کی مارکیٹس، بازار، ایئرپورٹس ، غرض ہر عوامی جگہ سنسان پڑی ہے۔ شہروں کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔

There are currently two countries in the world without lockdown. Sweden and Belarus. Belarus has 14 day self isolation on arrival, police enforced. Leaves one option. Sweden. Such socialist morons that even a virus shouldnt have borders. Im going.
ایک ٹویٹ میں مسٹر پلینٹی نے سٹاک ہوم ایئرپورٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا ایئرپورٹ خالی ہوتا ہے۔ صرف عملے کے دو چار افراد وہاں موجود ہوتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں صارف نے سٹاک ہوم کے ایک مصروف ترین ہوٹل کے اندر کی ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ عام حالات میں اس ہوٹل میں کمرہ ملنا مشکل ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔

’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی

’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر برمنگھم میں گزشتہ رات ایک 5جی ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے متعلق اب ایک حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹاور کے پاس موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ یہ آگ سازشی نظریہ سازوں نے لگائی جن کا ماننا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کے ان ٹاورز سے نکلنے والی تابکاری کورونا وائرس پھیلا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یہ سازشی نظریہ اس قدر پھیل چکا ہے کہ موبائل نیٹ ورک ٹریڈ باڈی کو بار بار اس کی تردید کرنی پڑ رہی ہے اور لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے جس کا ٹھیکہ چینی کمپنی ’ہواوے‘ کے پاس ہے۔ کمپنی کی طرف سے برمنگھم میں یہ 70فٹ بلند فائیو جی ٹاور لگایا گیا تھا جسے گزشتہ روز نذرآتش کر دیا گیا۔

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart