بھارت میں”کووڈ”اور”کورونا”کی پیدائش
بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں لاک ڈاؤن کےدوران پیدا ہونےوالےجڑواں بچوں کےنام ’کورونا‘ اور ’کوویڈ‘رکھ دیئےگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کےشہررائے پورمیں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔
جُڑواں بچوں کےوالدین نے کوروناوائرس کی وجہ سےموجودہ صورتحال کودیکھتےہوئےاپنےدونوں بچوں کےنام ’کورونا‘اور’کوویڈ‘ رکھ دیئےہیں۔
جوڑے کابھارتی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اُنہوں نےاپنےایک بچےکانام ’کورونا‘ اوردوسرے کا ’کوویڈ‘اِس لیےرکھاہےتاکہ وہ ساری زندگی اُن مشکلات کویادرکھ سکیں جواُنہوں نےلاک ڈاؤن کی وجہ سےاپنےبچوں کی پیدائش کےدوران اُٹھائی ہے۔
واضح رہےکہ اِس سےقبل بھی بھارت کےشمال مشرقی علاقےسےتعلق رکھنے والےوالدین نےلاک ڈاؤن کےدوران پیداہونےوالی بچی کانام ’ کورونا‘ رکھاتھا۔
No comments: