کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز
وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ 10 ہزار سے زائد خواتین رضا کار بھی ٹائیگر فورس کا حصہ بن چکی ہیں۔
#PMTigersForce's numbers have crossed 5 Lac!!!
Total 524, 845 Tigers have been registered
Punjab = 356,491
Sindh = 78,543
KP = 68,334
Islamabad = 8,021
Balochistan = 5,780
AJK = 5,465
GB = 2,211
#PakistanFightsCoron
پنجاب سے3 لاکھ 56 ہزار 491 ، سندھ سے 78,543 اور خیبرپختونخوا سے 68,334 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد سے 8,021 ، بلوچستان سے 5,780، آزاد کشمیر 5,465 اور گلگت بلتستان سے2,211 رضا کار رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
رضاکاروں کا اندراج وزیراعظم عمران خان کے سٹیزن پورٹل کے ذریعے کیا جا رہا ہے اور10 اپریل2020 تک رجسٹریشن جاری رہے گی۔
ٹائیگرز فورس میں 18 سال سے زائد عمر کے نوجوان رجسٹریشن کرا سکیں گے اور کسی بھی سیاسی جماعتوں کے نوجوان اس میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔
مذکورہ فورس تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ، این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام کرے گی جو گھر گھر کھانا پہنچانے، کرونا سے آگاہی اور دیگر امور سرانجام دے گی۔
دوسری جانب مختلف سیاسی جماعتوں نے کرونا ریلیف ٹائیگرفورس پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ نئی فورس بنانے کی بجائے بلدیاتی اداروں کو بحال کیا جائے۔
No comments: