Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » ملک غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر


ملک غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا،ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ ملک غیر معینہ مدت کیلئے لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، ہماری افواج کورونا کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر سےمتعلق میڈیا کو وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایات پر فوج اس وبا سے عوام کو بچانے اور ان کو تحفظ دینے کیلئے اپنا کردار ادا کررہی ہیں، ملک کے ہر کونے میں پاک افواج وبا کو روکنے کیلئے سرگرم ہیں، تمام فارمیشن کمانڈرسول انتظامیہ کو تعاون فراہم کررہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے گزشتہ 38 دنوں میں ایک قوم کی حیثیت سے اس وبا کا اچھے انداز میں مقابلہ کیا ہےڈاکٹر پیرا میڈیکل اسٹاف اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی قابل ِ تحسین ہے، علماء کرام کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جن کے پیغام سے اس نازک وقت میں اتحاد قائم رہا اور عوام کو آگاہی پہنچائی جاتی رہی، ہمیں اسی طرح رنگ ، نسل، مذہب اور ہر تفریق سے بالاتر ہو کر اس وبا کا مقابلہ کرنا ہے

پاک اردو ٹیوب shahzad Ali

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart