Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » حکومتی وزراء نے ٹائیگر فورس کی شرٹس کی پرنٹنگ کی تردید کردی

حکومتی وزراء نے ٹائیگر فورس کی شرٹس کی پرنٹنگ کی تردید کردی


جس پر وفاقی وزیرعثمان ڈار نے ٹویٹر پر تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ان تصاویر کا وزیراعظم عمران خان کی تشکیل کردہ ٹائیگر فورس سے قطعی کوئی تعلق نہیں ہےحکومتی سطح پر نہ تو ایسی کوئی شرٹس پرنٹ کروائی جارہی ہیں اورنہ حالات ایسے اقدامات کی اجازت دیتے ہیں، کورونا ریلیف ٹائیگر فورس مکمل طور پرسیاسی وابستگی سے بالا تر ہے۔

اپنی ایک دوسری ٹویٹ میں عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کسی جماعت کی نہیں پورے پاکستان کیلئے ہے، سوشل میڈیا صارفین سے درخواست ہے قومی نوعیت کے اس اہم معاملے کو متنازعہ بنانے کی بجائے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیتے ہوئےاپنی توانائیاں کورونا وائرس کے پھیلاؤکی روک تھام کیلئے مثبت طور پر استعمال کریں۔

تحریک انصاف کے ایک اور رہنمااور ڈیجیٹل میڈیا پر عمران خان کے فوکل پرسن ڈاکٹر ارسلان خالد نے بھی اس معاملے کی تردید کرتے ہوئے ٹویٹ کی کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصویر میں شرٹس کسی پرائیویٹ شخص کی جانب سے پرنٹ کروائی جارہی ہیں، حکومت کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ حکومت کا آئندہ ایسا کوئی ارادہ ہے ،
ٹائیگر فورس کیلئے5 لاکھ سے زائد رضاکاروں نے رجسٹریشن کروائی ہے، ہمیں ایک قوم بن کر اس وبا کا مقابلہ کرنے کی ضرورت ہے۔

پاک اردو ٹیوب shahzad Ali

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart