Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » کرونا وائرس:اہل گجرات جذبہ ایثار اور انسانی ہمدردی کے سفر میں بازی لے گئے

کرونا وائرس:اہل گجرات جذبہ ایثار اور انسانی ہمدردی کے سفر میں بازی لے گئے


ایک بڑے سیاست دان سمیت کاروباری افراد نے 13 جدید وینٹی لیٹرز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل گجرات کو عطیہ کر دئیے

تفصیلات کے مطابق
پاکستان کے معروف سیاسی خاندان چوہدری برادران ،گجرات کے سپوت چوہدری پرویز الہی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے جوانسال صاحبزادے چوہدری مونس الہی ایم این اے کی جانب سے عزیز بھٹی شہید ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہاسپٹل گجرات میں کرونا وائرس کے پیش نظر کسی ایمر جینسی سے نمٹنے کی خاطر 7 عدد جدید ترین وینٹی لیٹر عطیہ کر دئئے گئے
جبکہ اسی موقع پر ان کے قریبی عزیز ندیم اختر ملہی ایم ڈی ملہی گروپ آف کمپنیز کی جانب سے 3 عدد وینٹی لیٹر اور جی ایف سی فین کے مالک میاں اعجاز کی جانب سے بھی 3 عدد وینٹی لیٹر ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہاسپٹل گجرات ڈاکٹر عابد غوری کے حوالے کر دئیے گئے
اس طرح 13 انتہای جدید وینٹی لیٹرز عزیز بھٹی شہید ہاسپٹل گجرات میں ایک بیش قیمت اضافہ بن چکےہیں
یاد رہے پنجاب کا ضلع گجرات جس کے شہری سب سے بڑی تعداد میں یورپ میں مقیم ہیں اور حالیہ دنوں میں سب سے زیادہ مریض بھی گجرات میں ہی نکلے ہیں
اس وقت 91 مریض پازیٹیو جبکہ 604 مریض آئسولیشن میں رکھے گئے ہیں
ایسے میں گجرات کے ایک بڑے سیاسی گھرانے کا جذبہ قابل قدر ہے اور ان کے ساتھ ساتھ گجرات کے صنعتکاروں نے بھی آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا جو انتہائ خوش آئند ہے

پاک اردو ٹیوب shahzad Ali

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart