Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

» » ٹرمپ نے ایسا کیا کام کیا کہ طلب میں کمی کے باوجودتیل کی قیمتوں میں بڑااضافہ ہوگیا

 کیا پاکستانیوں کی سستے تیل کی خواہش خواہش ہی رہے گی؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاایسا اقدام کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو تیل کی پیداوار میں کمی لانے کیلئے راضی کرلیا ہے،دونوں ملک دس سے پندرہ ملین بیرل یومیہ پیداوار کم کریں گے۔ یہ سب کیلئے خوشی کی خبر ہے۔

Just spoke to my friend MBS (Crown Prince) of Saudi Arabia, who spoke with President Putin of Russia, & I expect & hope that they will be cutting back approximately 10 Million Barrels, and maybe substantially more which, if it happens, will be GREAT for the oil & gas industry!
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس ٹویٹ کے بعد تیل کی عالمی منڈی میں لین دین میں یکسر تبدیلی دیکھنے کو ملی اور برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق برطانوی خام تیل کی قیمت میں سات فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت دو اعشاریہ دس ڈالرز اضافے کے ساتھ بتیس اعشاریہ صفر چار ڈالر ہوگئی ہے۔اگرچہ یہ برینٹ کی قیمت میں بڑا اضافہ قرار دیا جارہا ہے تاہم تیل کی نئی قیمت بھی دوہزار انیس کے اختتام والی قیمت کے نصف سے بھی کم ہے۔ دوہزار انیس کے آخر میں برینٹ کی قیمت چھیاسٹھ ڈالر فی بیرل تھی۔
اسی طرح اگر امریکی خام تیل کی بات کریں تو رائٹرز کے مطابق یو ایس ویٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت میں ایک فیصد یادوسرے لفظوں میں اٹھائین سینٹ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد  امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت پچیس اعشاریہ چھ ڈالرز ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب نے تیل کی قیمتوں کے استحکام کیلئے اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کا ہنگامی اجلاس بلانے کامطالبہ کیا تھا جس کی کویت نے بھی حمایت کی ہے۔روسی ٹی وی کے مطابق اوپیک اور غیر اوپیک ممالک کا تیل کی قیمتوں پر اجلاس چھ اپریل کو طے ہے اور یہ شیڈول کے مطابق اپنے وقت پر مگر ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوگا۔

پاک اردو ٹیوب shahzad Ali

ہ۔ یہ ایک فرضی تحریر ہے یہاں پر آپ اپنا تعارف لکھ سکتے ہیں۔
«
Next
Newer Post
»
Previous
Older Post

No comments:

اپنا تبصرہ تحریر کریں توجہ فرمائیں :- غیر متعلقہ,غیر اخلاقی اور ذاتیات پر مبنی تبصرہ سے پرہیز کیجئے, ادارہ ایسا تبصرہ حذف کرنے کا حق رکھتا ہے نیز ادارہ کا مبصر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart