Select Menu

اہم خبریں

clean-5

Featured

Islam

Iqtibasaat

History

Photos

Misc

Technology

کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر دوا

کورونا وائرس کے خلاف سب سے موثر دوا


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دو ہفتے قبل صدر ٹرمپ نے ملیریا کی دوا ’ہائیڈروکسی کلوروکوئین‘ کو کورونا وائرس کا علاج قرار دیا تو دنیا میں ان کے متعلق بہت کچھ کہا گیا لیکن اب دنیا کے ہزاروںڈاکٹروں نے صدر ٹرمپ کے اس دعوے کی تصدیق کر دی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک سروے کیا گیا ہے جس میں امریکہ، چین اور یورپی ممالک سمیت دنیا کے 30ملکوں کے ڈاکٹروں سے پوچھا گیا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کے خلاف کوئی سی دوا سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہو رہی ہے۔ 6200ڈاکٹروں سے یہ سوال پوچھا گیا جن میں سے 37 فیصد ڈاکٹروں نے جواب دیا کہ ملیریا کی دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین اب تک کورونا وائرس پر سب سے زیادہ مو¿ثر ثابت ہونے والی دوا ہے۔

ان ڈاکٹروں کے مطابق اب تک کوئی اور دوا ہائیڈروکسی کلوروکوئین سے زیادہ موثر ثابت نہیں ہو سکی۔ صدر ڈونلڈٹرمپ نے جب اس دوا کے متعلق خوشخبری سنائی تھی تو کئی طبی ماہرین نے بھی اس کے برعکس دعویٰ کیا تھا اور کہا تھا کہ اس دوا کا کورونا وائرس پر اثر مصدقہ نہیں ہے۔ عالمی ادارہ صحت کی طرف سے تو کہا گیا ہے کہ اب تک کوئی ایسی دوا سامنے نہیں آئی جو کورونا وائرس کو روک سکے یا اس کا علاج ثابت ہو سکے۔اس کے باوجود ہائیڈروکسی کلوروکوئین کو دنیا بھر کے ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں پر آزما رہے ہیں۔ برطانیہ ایک ایسا ملک ہے جہاں اس دواکے کلینکل ٹرائیلز کیے جا رہے ہیں اور معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ یہ دوا کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے موثر اور محفوظ ہے یا نہیں۔

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے

’رن وے پر جہاز روک کر امریکی خریداروں نے 3 گنا قیمت ادا کی اور فرانس جانے والے ماسکس خود خرید کر لے گئے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے باعث دنیا میں فیس ماسک اور دیگر ایسی مصنوعات کی شدید قلت ہو چکی ہے۔ گزشتہ دنوں امریکی خریداروں نے چین سے فیس ماسک فرانس لیجانے والے کارگو طیارے کو رن وے پر روک لیا اور تین گنا قیمت ادا کرکے یہ لاکھوں فیس ماسک خود خرید لیے اور جہاز کا رخ فرانس کی بجائے امریکہ کی طرف کروا دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ جہاز شنگھائی ایئرپورٹ سے فرانس کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ فرانس کی طرف سے ان فیس ماسکس کا آرڈر دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق جب کارگو جہاز فرانس کا یہ آرڈر پہنچانے شنگھائی ایئرپورٹ سے نکلنے والا تھا، امریکی خریدار وہاں پہنچ گئے اور تین گنا زیادہ قیمت نقد ادا کرکے تمام ماسک خود خرید لیے۔ فرانسیسی گرانڈ ایسٹ ریجنل کونسل کے صدر ڈاکٹر جین روتھر نے آر ٹی ایل ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ”لاکھوں فیس ماسک طیارے میں لوڈ ہو چکے تھے اور طیارہ روانہ ہونے ہی والا تھا کہ امریکی خریدار رن وے پر آ گئے اور تین گنا نقد رقم کی پیشکش کر دی، جس پر چینی کمپنی نے یہ کھیپ فرانس کی بجائے امریکہ بھجوا دی۔ فرانس نے اس کھیپ کی قیمت ڈلیوری کے بعد ادا کرنی تھی لیکن امریکی رقم اپنے ساتھ رن وے پر لے کر آ گئے تھے جس پر ہم یہ بولی ہار گئے۔“

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا

چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت پر 18 ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین میں کورونا وائرس کے مریض کو غفلت برتنے پر 18ماہ کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام گوو بتایا گیا ہے جو مارچ کے اوائل میں یورپ گیا تھا اور واپس آ کر اس نے اپنے اس سفر کے متعلق حکام کو اطلاع نہیں دی تھی۔ اس سفر میں وہ جرمنی اور فرانس گیا جہاں وائرس کافی پھیلا ہوا تھا۔ واپس آنے کے چند دن بعد اس کو بخار ہو گیا اور وائرس کی دیگر علامات ظاہر ہو گئیں۔
پولیس کو جب گوو کے واپس آنے کی اطلاع ملی تو انہوں نے اس کے فون پر رابطہ کیا لیکن اس کا فون بند تھا۔ پولیس نے اس کی والدہ سے بات کی تو اس نے جھوٹ بول دیا کہ اس کا بیٹا بیرون ملک گیا ہی نہیں۔ گوو نے اپنے واپس آنے کی اطلاع نہ دی اور پھر سیلف آئسولیشن سے بھی انکار کرتے ہوئے خود کو حکام سے چھپانے کی کوشش کی۔ پولیس نے چین کے میس سرویلنس سسٹم کے ذریعے گوو کی نقل و حرکت کی نگرانی کی اور اسے گرفتار کرلیا۔

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئ

وہ خاندان جس کے تمام 11 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئ


میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں ایک گھر کے تمام افراد، جن میں 11بچے بھی شامل ہیں، کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ میل آن لائن کے مطابق گھر کے سربراہ سیبریان گرویس نے بتایا ہے کہ اس کے گیارہ بچے اور گھر کے دیگر تمام افراد ایک ایک کرکے کورونا وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں اور اب سب لوگ گھر میں الگ الگ کمروں میں قرنطینہ میں ہیں۔ سب سے پہلے میری بیوی آئرینی گرویس کو وائرس لاحق ہوا تھا، جس سے آگے تمام خاندان کو منتقل ہو گیا
سیبریان کا کہنا تھا کہ ”میرے بچے ایک ایک کرکے بیمار ہونا شروع ہوئے۔ اب تک ان میں سے کچھ کی حالت بہتر ہو چکی ہے اور کچھ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب ہوتی جا رہی ہے۔ڈاکٹروں نے ہمیں کم از کم 2ہفتے تک ایک دوسرے سے مکمل طور پر الگ تھلگ رہنے کو کہا ہے۔ خوش قسمتی سے ہم میں سے کسی کی حالت اتنی تشویشناک نہیں ہوئی کہ ہسپتال منتقل ہونا پڑے۔“ واضح رہے کہ سیبریان اور آئرینی کے ان گیارہ بچوں کی عمریں 1سے 15سال کے درمیان ہیں۔

’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کموڈ کا ڈھکن بند کر کے فلش کرنا چاہیے

’کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کموڈ کا ڈھکن بند کر کے فلش کرنا چاہیے


بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کا پھیلاﺅ روکنے کے حوالے سے ہدایات روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہو رہی ہیں۔ جوں جوں نئی تحقیقات آ رہی ہیں، اس موذی وائرس کے پھیلنے کے نئے طریقے سامنے آ رہے ہیں۔ اب چینی سائنسدانوں نے نئی تحقیق میں ٹوائلٹ کے متعلق بھی متنبہ کر دیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ ٹوائلٹ استعمال کرنے کے بعد اس کا ڈھکن بند کرکے فلش کریں کیونکہ اس سے بھی آپ کو کورونا وائرس لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔

یورپ کا واحد ملک سویڈن جہاں لاک ڈاﺅن نہیں ہے،

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) ہمارے ہاں لاک ڈاﺅن ہے لیکن کوئی گھر میں بیٹھنے کو تیار نہیں۔ بہت سے دیگر ممالک میں بھی شہریوں کا یہی رویہ ہے لیکن سویڈن میں لاک ڈاﺅن نہ ہونے کے باوجود شہری اپنے تئیں ایسی ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں کہ دیکھ کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’مسٹر پلینٹی‘ (Mr. Plenty)نامی ایک صارف نے ایک تھریڈ شروع کر رکھا ہے جس میں وہ سویڈن کی مارکیٹس، بازاروں، ایئرپورٹس اور دیگر عوامی مقامات کی ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کر رہا ہے۔


ان ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سویڈن کی مارکیٹس، بازار، ایئرپورٹس ، غرض ہر عوامی جگہ سنسان پڑی ہے۔ شہروں کی سڑکوں پر ہو کا عالم ہے۔

There are currently two countries in the world without lockdown. Sweden and Belarus. Belarus has 14 day self isolation on arrival, police enforced. Leaves one option. Sweden. Such socialist morons that even a virus shouldnt have borders. Im going.
ایک ٹویٹ میں مسٹر پلینٹی نے سٹاک ہوم ایئرپورٹ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پورا ایئرپورٹ خالی ہوتا ہے۔ صرف عملے کے دو چار افراد وہاں موجود ہوتے ہیں۔
ایک ٹویٹ میں صارف نے سٹاک ہوم کے ایک مصروف ترین ہوٹل کے اندر کی ویڈیو پوسٹ کی اور بتایا کہ عام حالات میں اس ہوٹل میں کمرہ ملنا مشکل ہوتا ہے لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے یہ بھوت بنگلہ بن چکا ہے۔

’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی

’اس میں سے کورونا وائرس نکل رہا ہے‘ لوگوں نے 5G ٹاور کو آگ لگادی


لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی شہر برمنگھم میں گزشتہ رات ایک 5جی ٹاور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے متعلق اب ایک حیران کن دعویٰ سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ٹاور کے پاس موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ آگ لگی نہیں بلکہ لگائی گئی تھی۔ یہ آگ سازشی نظریہ سازوں نے لگائی جن کا ماننا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کے ان ٹاورز سے نکلنے والی تابکاری کورونا وائرس پھیلا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں یہ سازشی نظریہ اس قدر پھیل چکا ہے کہ موبائل نیٹ ورک ٹریڈ باڈی کو بار بار اس کی تردید کرنی پڑ رہی ہے اور لوگوں کو بتانا پڑ رہا ہے کہ فائیو جی نیٹ ورک کا کورونا وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ میں فائیو جی نیٹ ورک قائم کیا جا رہا ہے جس کا ٹھیکہ چینی کمپنی ’ہواوے‘ کے پاس ہے۔ کمپنی کی طرف سے برمنگھم میں یہ 70فٹ بلند فائیو جی ٹاور لگایا گیا تھا جسے گزشتہ روز نذرآتش کر دیا گیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کا کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوگا؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ جاری کردی

کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کا کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہوگا؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے وارننگ جاری کردی


نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو کتنا نقصان ہو گا؟ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اس حوالے سے خوفناک وارننگ جاری کر دی۔ میل آن لائن کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی تخمینہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے عالمی معیشت کو 4.1ٹریلین ڈالر تک کا نقصان ہو سکتا ہے۔ اس وباءکی وجہ سے ایکویٹی مارکیٹس چکرا کر رہ گئی ہیں کیونکہ ٹریڈرز اس کے عالمی معیشت پر طویل مدتی اثرات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اگرچہ حکومتیں اور مرکزی بینک صورتحال کو سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں اور 5ٹریلین ڈالر سے زائد رقم دینے اور مانیٹری پالیسی آسان کرنے کے اعلان کر چکے ہیں لیکن پھر بھی خوف مارکیٹ پر غالب آ رہا ہے۔
جمعرات کے روز دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ ہلاک ہونے والی کی تعداد ہزاروں میں ہے اور دنیا بھر کے ماہرین وارننگ دے رہے ہیں کہ آئندہ دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ اربوں لوگ لاک ڈاﺅن میں ہیں اور ممالک کی معیشت منجمد ہو چکی ہے۔ چنانچہ اس سال عالمی معیشت کی شرح نمو 2.2فیصد رہے گی جو 1998ءکے مالی بحران کے بعد کم ترین ہو گی۔اس مالی بحران کی وجہ سے شرح نمو 1.7فیصد پر چلی گئی تھی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف اکانومسٹ یسویوکی سویڈا کا کہنا تھا کہ ”کوئی نہیں جانتا کہ کورونا وائرس کی وباءمزید کتنی پھیلے گی اور کب تک دنیا میں رہے گی، چنانچہ اس سے پہنچنے والے عالمی معاشی نقصان کا بھی درست تخمینہ بھی مشکل ہے۔تاہم ایک امکان ہے کہ دنیا کو شدید مالی بدحالی اور بحران کا سامنا کرنا پڑے گا جس سے نکلنے میں بہت وقت لگے گا۔چین خطے کی سب سے بڑی معیشت ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اس کی شرح نمو بھی رواں سال 2.3فیصد ہونے کا امکان ہے جو 2019ءمیں 6.1فیصد تھی۔“

وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

وہ ملک جس نے کورونا وائرس کے  مجموعی کیسز میں اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا


یورپی ملک سپین میں کورونا وائرس کے کیسزکی تعداد اٹلی سے بھی بڑھ گئی ہےجس کے بعد سپین یورپ کا کورونا وائرس کا  نیا مرکز بن گیا ہے۔
سپین کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد ایک ہی دن میں ایک لاکھ 17 ہزار 710 سے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار 736 ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سپین میں مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر اٹلی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔
سپین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی وجہ سے 809 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11 ہزار 744 ہوگئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا کا ایسا مشورہ رَد کر دیا کہ جان کر آپ کو یقین نہیں آئے گا

 امریکہ کے صدر ڈونلڈٹرمپ اپنے شہریوں اور انتظامیہ کو کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ماسکس استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں لیکن خود پہننے سے انکار کر کردیا ہے۔امریکی صدر نے اپنی بیوی میلانیا کا ماسک استعمال کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پرمیلانیا ٹرمپ نے  ٹویٹ کیاکہ ہر کوئی سماجی فاصلہ قائم کرے اور چہرے پر ماسک پہنےتاہم دوسری طرف امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ وہ ماسک نہیں پہنیں گے۔واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس میں روازنہ کی بنیاد پر  کوروناٹاسک فورس کے متعلق دی جانے والی بریفنگ میں امریکی صدر مشورہ دیا گیا کہ بہت سارے وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوتیں آپ ماسک استعمال کریں جس پر ٹرمپ نے جواب دیا کہ میں ماسک  نہیں پہنوں گا، میں ایسے ہی ٹھیک ہوں۔امریکی صدر نے کہا کہ میں اپنے دفتر میں ماسک پہن کر صدور، وزرائے اعظم، ڈکٹیٹر، بادشاہ اور ملکہ کا استقبال نہیں کرنا چاہتا۔

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ کی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے خصوصی مہم

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے پروگریسیو گروپ نے  سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تعاون سے علاقے میں کلورین سپرے کرایا۔

گورنمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ایم این اے وحید عالم ، عاصم نصیر ، سعود عزیز ممبر جم خانہ پرویز بھنڈارہ جسٹس ریٹائرڈ شاہد مبین ، سابق چیف سیکرٹری نسیم قریشی، نصیر الدین سمیت اہم شخصیات کے گھروں کو ڈس انفیکٹ کر دیا گیا۔

پروگریسو گروپ کی جانب سے  علاقے کے750 گھروں کو ڈس انفیکیٹ کرنے کی مہم میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ نے اہم کردار ادا کیا ۔ اہل علاقہ نے صحت عامہ کے کام پر ضلعی حکومت اور پروگریسیو گروپ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

چینی سکینڈل میں کس نے کتنا کمایا؟ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر ، وزیر اعظم کو بڑا دھچکا

چینی سکینڈل میں کس نے کتنا کمایا؟ تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر ، وزیر اعظم کو بڑا دھچکا


 وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے آٹا اور چینی بحران کے حوالے سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ مکمل ہوگئی  جس کو وزیر اعظم نے پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  چینی کے بحران میں سب سے زیادہ پیسے جہانگیر ترین نے کمائے، وفاقی وزیر برائے فوڈ سکیورٹی بحران کے دوران خسرو بختیار کے بھائی نے 45کروڑ روپے کمائے۔رپورٹ میں چودھری  پرویز الہٰی اور مریم نواز کے سمدھی چودھری منیر کے بھی پیسے کمانے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کئی شوگر ملز نے کروڑوں کے اعداد وشمار کا ہیر پھیر کیا، چینی اورآٹا بحران میں سب سے زیادہ پیسے سیاسی رہنماوَں  نے کمائے، کئی نامور سیاسی خاندانوں کا چینی بحران میں نام شامل ہے۔

صدر ایردوان کےکوروناوائرس سےبچاوکےلیےنئےاقدامات

20 سال سےکم عمرکےافراد بھی گھروں ہی میں مقید رہیں گے

صدر ایردوان نے علمی کمیٹی کی  جانب سے  دی جانے والی مشاورت  کے بعد متعلقہ اداروں  کء جائزے کی روشنی میں اتھائَ جانے والے اقدامات  کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  آج نصف شب سے  ان تمام اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا

صدر رجب طیب ایردوان نے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے مقابلہ کرنے کے تناظر میں نئے اقدامات کا اعلان کیا۔
صدر ایردوان نے علمی کمیٹی کی  جانب سے  دی جانے والی مشاورت  کے بعد متعلقہ اداروں  کء جائزے کی روشنی میں اتھائَ جانے والے اقدامات  کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ  آج نصف شب سے  ان تمام اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔
ان اقدامات کے مطابق  20 سال سے کم عمر  افراد کو بھی 65 سال سے زہاد عمر کے افراد کی طرح گھروں سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی  اور ملک کے 31 شہروں میں  15 روز کے لیے گاڑیوں کی آمدو رفت  بند کی جا رہی ہے۔  
گھروں سے باہر نکلنے والے افراد کو جن مقامات پر جانے کی اجازت ہوگی وہ وہاں  ماسک پہن کر ہی جاسکیں گے، ماسک پہننا لازمی شرط ہوگا۔
ان تمام انتباہ  کی پرواہ نہ کرنے والوں کو جرمانہ اور  سزا  کا  کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ  ہمارا مقصد  ترک باشندوں کو اذیت دینا نہیں بلکہ  ان کی صحت   اور ان کو چھونے والے یا ان کے قریب آ نے والے افراد کی صحت کی ضمانت دینا ہے
انہوں نے کہا کہ   ہم جتنے بہتر طریقے سے   قواعدو ضوابط  پر  عمل پیرا ہوں گے اتنا جلد  اس وبا  سے چھٹکارا  حاصل کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حالات کے معمول پر آنے  کا دراومدار 83 ملین افراد  کے اپنے ہاتھوں میں ہے۔

ہالینڈ اور جرمنی کی فضائیں اذان کی آوازوں سے گونج اٹھیں

کورونا کا ایک مثبت نتیجہ، ہالینڈ اور جرمنی کی فضائیں اذان کی آوازوں سے گونج اٹھیں

ان ممالک میں غیر معمولی حالات کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر سے اذان   پڑھنے کی ممانعت ہے


جرمنی  اور ہالینڈ میں کورونا وبا کی بنا پر شدید خدشات سے دو چار مسلمانوں  کے حوصلے بلند رکھنے کے زیر مقصد لاؤڈ اسپیکروں سے اذان  کی آواز بلند کرنے پر عمل درآمد میں وسعت آئی ہے۔
جرمنی میں مذہبی امور ترک اسلام یونین اور اسلامی سوسائٹی قومی نظریہ سے تعلق رکھنے والی ایک سو کے قریب مساجد  میں کل لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے اذان   کہی گئی۔
خیال رہے کہ اس ملک میں غیر معمولی حالات کے علاوہ لاؤڈ اسپیکر سے اذان   پڑھنے کی ممانعت ہے۔  
ہالینڈ میں بھی کووڈ۔19 کے باعث سماجی تعاون کی خاطر  نماز سے قبل لاؤڈ اسپیکروں پر اذان  بلند کیے جانے کے عمل درآمد پر وسعت دیکھنے میں آرہی ہے۔
اس ملک میں یہی عمل درآمد کل نماز ِ جمعہ کے دوران بھی  کیا گیا ۔

بھارت میں”کووڈ”اور”کورونا”کی پیدائش

بھارت میں”کووڈ”اور”کورونا”کی پیدائش


بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ میں لاک ڈاؤن کےدوران پیدا ہونےوالےجڑواں بچوں کےنام ’کورونا‘ اور ’کوویڈ‘رکھ دیئےگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کےشہررائے پورمیں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک بیٹا اورایک بیٹی ہے۔
جُڑواں بچوں کےوالدین نے کوروناوائرس کی وجہ سےموجودہ صورتحال کودیکھتےہوئےاپنےدونوں بچوں کےنام ’کورونا‘اور’کوویڈ‘ رکھ دیئےہیں۔
جوڑے کابھارتی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ اُنہوں نےاپنےایک بچےکانام ’کورونا‘ اوردوسرے کا ’کوویڈ‘اِس لیےرکھاہےتاکہ وہ ساری زندگی اُن مشکلات کویادرکھ سکیں جواُنہوں نےلاک ڈاؤن کی وجہ سےاپنےبچوں کی پیدائش کےدوران اُٹھائی ہے۔
واضح رہےکہ اِس سےقبل بھی بھارت کےشمال مشرقی علاقےسےتعلق رکھنے والےوالدین نےلاک ڈاؤن کےدوران پیداہونےوالی بچی کانام ’ کورونا‘ رکھاتھا۔

پاکستان ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات دیتا ہے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ

پاکستان ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات دیتا ہے، امریکی تحقیقاتی رپورٹ


امریکی تحقیقتی رپورٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے۔
ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے دوران شہر شہر سخی اور مخیر عوام کورونا کے خلاف متحد ہو گئے، غریب اور مستحق شہریوں  کو روزانہ کی بنیاد پر ران کی ترسیلات  شروع کر دی ہیں۔
امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ کی تحقیقاتی  رپورٹ سامنے آگئی، رپورٹ کے مطابق ۔۔۔ پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق غریب اور مستحقین کی مدد میں پاکستان برطانیہ اور کینڈا سے بھی آگئے نکل آیا۔
امریکی یونیورسٹی اسٹینفورڈ میں کی گئی تحقیق کے مطابق پاکستان اپنی مجموعی ملکی پیداوار کا ایک قابلِ ذکر حصہ خیرات میں دیتا ہے جبکہ  ایک  اور تحقیق کے مطابق  پاکستان میں98 فیصد پاکستانی یا تو چندہ اور خیرات دیتے ہیں یا فلاحی کاموں میں اپنا وقت لگاتے ہیں۔
یاد رہے کہ مہلک وبا کے بڑھنے کے بعد پاکستانیوں نے بھی زکٰوۃ اور خیرات دینے میں اضافہ کر دیا ۔۔۔لوگوں میں جذبہ ہمدردی بہت بڑھا ہوا ہے اور وہ دل کھول کر امداد دے رہے ہیں  ۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے آج 159 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 22  ، خیبرپختونخوا میں 32 ،بلوچستان میں 6، پنجاب میں 90، اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 783 ، بلوچستان میں 175 ، خیبرپختونخوا میں 343 ،اسلام آباد میں 68  ، گلگت بلتستان میں 197 ، پنجاب میں 1012 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 22  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 786 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے یہ بھی کہا کہ کراچی سے رپورٹ ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 342 ، شہید بے نظیر آباد سے 6 ، جامشورو سے 2، حیدرآباد میں کل تعداد 151 ، لاڑکانہ میں 7 ، دادو،جیکب آباد میں 1،1 جبکہ سکھر میں کل متاثرہ افراد کی تعداد 273 تک جاپہنچی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 65  مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 39 افراد کا تعلق کراچی، 25 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ  13 جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 12 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد  سے ہے ۔
 دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کوروناوائرس کے مزید 90 کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں کوروناوائرس سے متاثرہ افرادکی تعداد 1012 تک پہنچ گئی

2005 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کی سازش کی گئی، انضمام کا الزام

2005 میں مجھے قیادت سے ہٹانے کی سازش کی گئی، انضمام کا الزام


پاکستان کرکٹ ٹیم  کے سابق کپتان انضمام الحق نے الزام  عائد کیا ہے 2005 میں  انہیں کپتانی سے ہٹانے کے لیے ان کے خلاف سازش  کی گئی تھی۔
 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  انضمام الحق نے کہا ہے کہ  کچھ پلیئرز نے 2005 میں مجھے  قیادت سے ہٹانے  کے لیے سازش  تیار کی تھی۔
انضمام  الحق نے کہا کہ مجھے اس  دوسرے میں کمزور ترین ٹیم کا ساتھ حاصل رہا،  کچھ اہم پلیئرز نے  دورے پر جانے سے انکار کردیا تھا۔ ان کا خیال تھا کہ اس  سیریز میں ناکامی پر مجھے کپتانی سے ہٹا دیا جائے گا اور انہیں ذمہ داری سنبھالنے کا موقع میسر آجائے گا۔
سابق کپتان اسی ٹور کے تیسرے بنگلور ٹیسٹ کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آنجہانی کوچ باب وولمر دوسری اننگز جلد ڈیکلیئرڈکرنے کے فیصلے سے خوش نہیں تھے مگر میں نے انہیں غلط ثابت کیا۔
انضمام نے کہاکہ میں نے وولمر کو پیغام بھیجا کہ میں اننگز ڈیکلیئرڈ کرنا چاہتا ہوں،انہوں نے جواب دیا کہ کپتان اور نائب کو مل کر فیصلہ کرنا چاہیے۔ میں نے یونس سے کہا وہ راضی ہوگئے۔
سابق کپتان نے کہا کہ جب میں واپس آیا تو ہیڈ کوچ نے کہا کہ میرے خیال میں آپ کا فیصلہ غلط ہوسکتا ہے،  مگر میرا خیال تھا کہ اگر ہم سہواگ کو جلد آؤٹ کرتے ہیں تو میزبان ٹیم دباؤ میں  آجائے گی۔

کورونا وائرس : 21 روز میں کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ

کورونا وائرس : 21 روز میں کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ



وفاقی حکومت نے  ملک میں 21 روز میں  کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق  حکومت  نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے قومی ایکشن پلان  کی رپورٹ  سپریم کورٹ میں جمع کرادی ہے۔
رپورٹ میں حکومت نے رواں ماہ کے اختتام تک متوقع کیسز بارے  میں بھی عدالت کو آگاہ کردیا۔عام ،سنگین اور تشویش ناک کیسز کی متوقع تعداد بارے بھی  رپورٹ میں آگاہ  کیا گیا  ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں  25 اپریل تک کیسز کی تعداد 50 ہزار تک پہنچنے کا خدشہ ہے جس میں سے 7 ہزار کیسز سنگین نوعیت کے ہوسکتے ہیں جبکہ ڈھائی ہزار کے قریب کیسز تشویش ناک ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 41 ہزار کیسز معمولی نوعیت کے ہوسکتے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ  25 اپریل تک  ملک میں کورونا کے کنفرم کیسز کی تعداد یورپ سے کم ہوگی۔ 25 اپریل تک وائرس کی ٹیسٹنگ سہولت میں  بھی اضافہ کیا جائے گا۔
رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ 366 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے ایمرجنسی پلان کا اطلاق کردیا ہے۔ وفاقی حکومت نے صوبوں اور وبائی ماہرین  کے ساتھ کورونا سے بچاؤ کی گائیڈ لائنز بھی تیار کی ہیں۔
بیرون ملک سے واپس آنے والوں کی اسکریننگ کے ایس او پیز بنائے گئے ہیں۔ائیر پورٹس اور داخلی راستوں پر 222 مشتبہ کرونا مریضوں کی شناخت کی گئی ہے۔ تمام ائیر پورٹس پر کورونا اسپیشل کاؤنٹر قائم کیے گئے ہیں۔
عدالت کو رپورٹ میں بتایا گیا کہ کورونا  سے جاں بحق ہونے  والوں کی تدفین  کے لیے بھی ایس او پیز وضع کیے گئے ہیں جبکہ  کورونا سے بچاؤ کی آگہی مہم چلائی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ  ایران سے ملحقہ بلوچستان بارڈر پر ایمر جنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔اسلام آباد میں قرنطینہ کے لیے 300 بیڈز کا بندوبست کیا گیا ہے۔اسلام اباد کے چار اسپتالوں میں 154 بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں۔

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز

ملک میں کورونا وائرس کے افراد کی تعداد 2600 سے تجاوز


ملک  میں کورونا وائرس کے مزید 263 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 2691 تک پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے آج 263 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 69  ، خیبرپختونخوا میں 32 ،بلوچستان میں 6، پنجاب میں 147، اسلام آباد میں 6 اور گلگت بلتستان میں 3 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کی اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 830 ، بلوچستان میں 175 ، خیبرپختونخوا میں 343 ،اسلام آباد میں 68  ، گلگت بلتستان میں 197 ، پنجاب میں 1069 اور آزاد کشمیر میں 9 مریض موجود ہے۔
یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 69  کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کل کیسز کی تعداد 830 تک پہنچ چکی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت نے مزید کہا کہ سندھ میں 65  مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن میں 39 افراد کا تعلق کراچی، 25 افراد کا تعلق سکھر اور ایک کا حیدرآباد سے ہے جبکہ  13 جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں 12 افراد کا تعلق کراچی اور 1 کا تعلق حیدرآباد  سے ہے ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے سماجی رابطے کی وین سا ئٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ پنجاب میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 1069 ہو گئی ہے۔

We have 1,069 confirmed #COVID19 cases in the province. 563 cases are in quarantines while non-quarantined patients are 506. One of the patients is critical while 6 have recovered so far. We are increasing our testing capacity by upgrading our labs to BSL-3.

اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق کورنٹین سنٹرز میں 563 زائرین ، 506 عام شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ لاہور میں 210، قصور 1، ننکانہ صاحب 13، شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، گوجرانوالہ میں 15، گجرات 95، منڈی بہاوالدین 14، بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض، سیالکوٹ میں 2، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چینیوٹ 1، رحیم یار خان میں 5 مریض، حافظ آبادمیں بھی 5، ناروال میں 2 مریض اور اٹک میں ایک مریض ہے۔
دریں اثناء محکمہ اطلاعات گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں 3 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 197 ہوگئی ہےجبکہ بلوچستان میں بھی مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 175 ہوگئی ہے۔
اسی عرصے میں خیبرپختونخوا میں 32 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہو ئی جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 343 ہوگئی ہےجبکہ اسلام آباد میں بھی مزید 6 کیسز سامنے آئے جس کے بعد صوبے بھر میں کوروناوائرس کے کل کیسز کی تعداد 68 ہوگئی ہے۔

Comments System

blogger/disqus/facebook

Disqus Shortname

designcart